#HaiderAli پاکستان کرکٹ ٹیم / پریکٹس میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائیٹ کو 20 رنز سے ہرادیا 300 رنز کے تعاقب میں پاکستان وائیٹ کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی محمد حفیظ نے 69 اور حیدر علی نے 61 رنز بنائے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی پاکستان گرین نے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تھے عابد علی 81 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے تھے محمد رضوان 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے پاکستان وائیٹ کے وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں تربیتی کیمپ میں کل آرام کا دن ہے